Who will get the health card? The provincial health minister said

 

Who will get the health card? The provincial health minister said

(عظمت اعوان)صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنےکے لئے جنرل ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کائونٹر کو فعال کردیا گیا، صوبائی وزیر صحت نے کہا  پنجاب کے ہرشہری کے لئے قومی صحت کارڈ کےاجراء کاعمل شروع ہوچکا ہے، صحت کارڈ صرف فیملی سر براہ کو ملے گا۔


وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد  نےایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ پنجاب کے ہرشہری کے لئےقومی صحت کارڈ کےاجراء کاعمل شروع ہوچکا ہے۔ 37 لاکھ 28 ہزارگھرانوں کے سربراہان کو یہ کارڈ ملےگا،فیملی کےافراد دس لاکھ روپے تک علاج کروا سکیں گے۔


صوبائی وزیرصحت کا کہناتھا کہ اس سال محکمہ صحت میں 25 ہزار ملازمتوں پربھرتی کے لئے اشتہار دینے جا رہے ہیں۔پندرہ ہزار ملازمتوں کا اشتہار پہلےہی دے چکےہیں،وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اور تو کوئی خامی نہیں ملی،صحت کارڈ کےرنگ پر ہی اعتراض کر دیا،یہ کارڈ صرف تحریک انصاف کے لئےنہیں بلکہ سب کے لئے ہے، نوازشریف کو بھی صحت کارڈ ملے گا۔


ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ کورونا نے پھر سے سراُٹھایا ہے، اومی کرون کی شدت گو کم ہے لیکن یہ تیزی سے پھیلاتا ہے۔ لاہور میں اس کی شرح پر تشویش ہے۔محکمہ صحت پہلے ہی ایمرجنسی ڈیکلیئر کر چکا ہے۔اومی کرون کے ابتک شہر میں 57 کنفرم جبکہ 20 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔


دوسری جانب لاہور جنرل ہسپتال میں صحت کارڈ کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا ۔ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے ہیلتھ کارڈ کائونٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عامر مفتی ، ڈاکٹر ریاض حفیظ ، ڈاکٹر راشد ، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت دیگر ڈاکٹرز ، نرسز اور طبی عملہ موجود تھا ۔


پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہا کہ صحت کارڈ حکومت کی جانب سے شہریوں کےلئےبہترین سہولت ہے،اب پیسے نہ ہونے پر کوئی بھی علاج سے محروم نہیں رہے گا۔


Popular posts from this blog

The Changing Face of Higher Education: Innovations and Trends in Universities

Latest NRSP Jobs 2021 | UPAP Jobs 2021- NRSP Careers

Public vs. Private Universities in the US